رکشے میں بیٹھی لڑکی سے سرعام بوسہ لینے والے اوباش لڑکے کی شناخت کرلی گئی

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چنگچی رکشہ میں ایک لڑکی کو نوجوان رکشے میں چڑھ زبردستی بوسہ دیکر فرار ہوتا ہے اور لڑکی حیران رہ جاتی ہے بظاہر پاکستانی ہونے کہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ان درندوں کو پکڑے اور انہیں ایسی عبرت ناک سزا دیں کہ اس جیسی نازیبا حرکت کرنے کی کوئی دوبارہ حرکت نہ کرے۔
چنگچی رکشہ میں بیٹھی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کے بعد بھاگنے والے فحش نوجوان کی شناخت ہو گئی ہے اور پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان ایک شاہراہ پر ہنگامہ کر رہا تھا اور اسی دوران ایک نوجوان رکشے میں سوار نوجوان لڑکی کو چومتا ہے۔ اور فوراً فرار ہو جاتا ہے۔
چنگچی رکشہ میں بیٹھی لڑکی سے زبردستی بوسہ کرنے والے کی ویڈیو وائرل
اس حوالے سے پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ ملزم کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور اسے گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے اس نوجوان کو تمام ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹریس کیا ہے ، ٹریسنگ ایک اہم کام تھا کیونکہ اس کا چہرہ ویڈیو میں نہیں تھا۔ ٹریس ہونے کے بعد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔
یاد رہے کہ 14 اگست کو لاہور کے مینار پاکستان میں 400 بندوں نے ایک خاتون کی توہین بھی کی ، اس کے کپڑے پھاڑے اور اسے ہوا میں پھینکتے رہے۔ اس واقعے میں اب تک 66 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔مزید کی شناخت جاری ہے۔
مینار پاکستان پر ایک خاتون کی وائرل ویڈیو
بطور پاکستانی ہونے کہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ان درندوں کو پکڑے اور انہیں ایسی عبرت ناک سزا دیں کہ اس جیسی نازیبا حرکت کرنے کی کوئی دوبارہ جرأت نہ کرے۔
اللہ ہمارے ملک اور ہمارے ملک کی بیٹیوں کی حفاظت فرمائے (آمین)۔